Play Video

PATA BATA (پتا بتا)

پاکستانی تنظیم اساتذہ برائے تدریس اردو

پتا بتا ایک ایسی تنظیم ہے جو کہ اردو کے اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے معرض وجود میں لائی گئی ہے۔ اس تنظیم کا مقصد اردو زبان کی کھوئی ہوئی اہمیت کو ایک بار پھر سے اجاگر کرنا اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلباٗ میں بھی دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ اردو زبان بولنے اور سننے میں ایک میٹھی زبان ہےلیکن اس کے استعمال کو مشکل اور کم تر سمجھا جانے لگا ہےیہی وجہ ہے کہ اسکی تدریس میں بھی بیزاریت پائی جاتی ہے۔ اس تمام پس منظر کو مد نظر رکھتے ہوئے ایوولوشن نے یہ قدم اٹھایا ہے تا کہ آنے والی نسلوں میں اردو زبان کا استعمال ایک نئے انداز سے متعارف کروایا جائے جس سے اسکی تعلیم و تدریس دلچسپی سے بھر پورہو اور یہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرتے ہوئے مشہور زمانہ ہو جائے۔

Founde in

2016

View more

خصوصی مقاصد / سرگرمیاں اور پروگرام

اردوکی تدريس کے معيار ميں مسلسل  بہتری کے ليے اساتذہ کو جديد طريقوں اور وسائل سے متعارف کرانا۔ 
اردو کے اساتذہ ميں اردو کی تدريس کے بارے ميں مثبت روّيوں کو فروغ دينا تاکہ  و ہ   اپنے کردار کو اعتماد اور احساسِ تفاخر کے ساتھ ادا کر سکيں۔
اسکول کے اندر اور عام معاشرے ميں اردو زبان اور اردو اساتذہ کی عزت و احترام کی سطح کو بلند کرنا۔ تاکہ  اردو اساتذہ کو کم از کم  اتنی ہی اہميت اور توقير ملے  جتنی ، مثال کے طور پر، انگريزی، سائنس اور رياضی کے اساتذہ کو ملتی  ہے۔
اردو کے اساتذہ کو تربيت دينے والے با صلا حيت اور تجربہ کار سہولت کاروں کی ٹيم تيار کرنا اور اس ميں مسلسل توسيع  کرنا۔
طلباٴ ميں اردوسيکھنے کے حوالے سے مثبت روّيوں کو فروغ دينا۔ طلباٴ  ميں اردو کی    مختلف اصنافِ سُخن  پڑھنے، لکھنے ، بولنے اور سُننے  کا شوق اورذوق  پيدا کرنا۔     
اردو اساتذہ کے ليے مختلف موضوعات پر   ليے ورکشاپس اور مختصر  کورسز ٕ ۵   تا   ١۵  روزہ کاانعقاد۔    
وقتاً فوقتاً   سمينار اور کانفرنس کا انعقاد جن ميں اردو کے اساتذائے کرام،   ماہرين،مصنفین،   اورمحققين، وغيرہ  شريک ہونگے اور اپنے قيمتی تجربات سے شرکاٴ  کو مستفيد کريں گے۔  
اسکولوں کو انکی درخواست پر  مختلف معاملات  ميں  پيشہ وارانہ معاونت اور خدمات فراہم کرنا مثلاً  ا ساتذہ کی  تربيت،   اور مختلف  دستاويزات  ﴿سليبس، سبق کی منصوبہ بندی،  امتحانی  پرچہ جات وغيرہ﴾  پر نطرِ ثانی  اور اصلاح  کرنا۔
موسم گرما اور  موسمِ سرما کی تعطيلات  کے دور ان  طلباٴ کے ليے  کيمپ لگانا   جہاں وہ  اردو  ميں اپنے بولنے،  پڑھنے اور لکھنے    کی صلاحيتوں  ميں ترقی اور  نکھار لا سکيں ۔
اردو اساتذہ کے ليے تدريسی  مواد، وسائل  اور معاونات  کی تخليق اور   تدوين ۔ يہ وسائل  کاغذی شکل ميں بھی دستياب ہو نگے اور  کمپيوٹر پر بھی۔ ان   کے علاوہ  آن لائن وسائل کی صورت ميں بھی  دستياب ہونگے۔
اردو اساتذہ کے ليے آن لائن فوَرم  بنانا جہاں وہ   اپنی تدريسی جدّتوں،  دلچسپ سر گرميوں  ، مسائل اور ان کے ممکنہ حل   سے دوسرے اساتذہ   کو آ گاہ کر سکيں۔       
پتا بتا کیا ہے؟

اردو کے اساتذہ اور طلباٴ  کے ليے اردو  کے  سيکھنے ا ور سکھانے کا عمل بھر پُور    شوق، شغف  اور فخر کا مستقل اور موٴثر   ذريعہ بن جائے

پتا  بتا اُردو کی تدريس اور تعليم ميں مسلسل بہتری کے ليے  مقامی، قومی  اور عالمی سطح  پر  افراو  اور  اداروں کے ليےمختلف مواقع  فراہم کرے گی  اور موٴثر تدريسی وسائل  تيار  کرے گی۔

نرسری سے لے کر  سيکنڈری تک   کے اردو   پڑھانے والے  اساتذہ۔

طلباٴ،  والدين، يونيورسٹی  کی سطح پر اردو   کےاساتذہ،   اسکولوں کے منتظمين،  مالکان، مصنّفين ، ناشران، اور پاليسی ساز۔

TJ

طاہر جاوید

ڈائرکٹر پتا بتا

تنطیم کی کارکردگی کچھ جھلکیاں