Formed in 2016
پتا بتا ایک ایسی تنظیم ہے جو کہ اردو کے اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے معرض وجود میں لائی گئی ہے۔ اس تنظیم کا مقصد اردو زبان کی کھوئی ہوئی اہمیت کو ایک بار پھر سے اجاگر کرنا اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلباٗ میں بھی دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ اردو زبان بولنے اور سننے میں ایک میٹھی زبان ہےلیکن اس کے استعمال کو مشکل اور کم تر سمجھا جانے لگا ہےیہی وجہ ہے کہ اسکی تدریس میں بھی بیزاریت پائی جاتی ہے۔ اس تمام پس منظر کو مد نظر رکھتے ہوئے ایوولوشن نے یہ قدم اٹھایا ہے تا کہ آنے والی نسلوں میں اردو زبان کا استعمال ایک نئے انداز سے متعارف کروایا جائے جس سے اسکی تعلیم و تدریس دلچسپی سے بھر پورہو اور یہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرتے ہوئے مشہور زمانہ ہو جائے۔