روایتی تدریسی ماحول میں ابتدائی جماعتوں میں اُردو اور انگریزی دونوں ہی کے سِکھانے کے لیے نظموں اور گیتوں کا کثرت سے استعمال نظر آتا ہے۔ اور بچّے بہت سی نطمیں بآ سانی سیکھ بھی لیتے ہیں اور ان سے لطف اندوزبھی ہوتے ہیں۔ مگر کچھ انجانی وجوہات کی بِنا پر آگے چل کر نظمیں یا د کرنے اور مزے لے کر سُننے اور سنانے کا یہ سلسلہ رُک سا جاتا ہے۔ بلکہ ایک مختلف رُوپ اور نئے انداز میں سامنے آتا ہے۔ اب نطمیں پڑھنے کے لیے الفاظ۔ معنی، تفہیمی سوالات، اشعار کی تشریح، مرکزی خیال، شاعروں کی خصوصیات اور حالاتِ زندگی وغیرہ کی مشقیں اور مشقّتیں شروع ہو جاتی ہیں، اور تدریس کا عمل انتہائی بوجھل اور غیر دلچسپ بن جاتا ہے۔ اور یہ شاعری پڑھنےپڑھانے کا یہ انداز انٹر اور بی-اے تک طلباء کا پیچھا نہیں چھوڑتا۔
اس تربیتی نشست کا مقصد شرکاء کے سامنے شاعری کو دلچسپ اور تعمیری انداز میں پڑھانے کے مختلف طریقے پیش کرنا ہے تاکہ شاعری کو طلباء کے لیے ایک دلچسپ اور خوبصورت تخلیقی عمل بنا یا جا ئےاور ایک ایسا ماحول دیا جائے جس میں طلباء اور اساتذہ دونوں ہی کو شاعری پڑھنے ، سمجھنے، اور تخلیق کرنے کے نِت نئے اور دلچسپ مواقع مِل رہے ہوں اور اس کے ذریعے طلباء کا اُردو کے ساتھ تعلق محبّت اور دوستی والا بن جائے۔
تربیتی نشست میں شرکاء کو شاعری کو دلچسپ اور تعمیری انداز میں پڑھانے کے مختلف طریقے بتائے جائیں گے اور ان سے شعر فہمی کے ساتھ ساتھ شعر گوئی کی سرگرمیاں بھی کروائی جائیں گی۔
۔ شرکا کو شاعری پڑھنے اور پڑھانے میں بہت دلچسپی محسوس ہو گی۔
۔ شرکا شاعری پڑھانے کے نئے اور دلچسپ طریقے سیکھیں گے۔
۔ شرکا کے اندر شعر گوئی کا شوق پیدا ہو گا اور وہ اپنے طلبا کے اندر بھی شعر گوئی کا شوق پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
07-11-2020
Evolution محمد علی سوسائیٹی کراچی
2:30 – 5
بجے شام
Rs. 1000/-